پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر دی


پنجاب کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401کے تحت سزا معطل کی۔

میں ابھی تک بیماری سے مکمل ریکور نہیں ہوا، نواز شریف

نواز شریف کی 2019 میں لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔

کریمنل پروسیجرل کوڈ کے تحت حکومت کسی بھی مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی درخواست پر ویڈیو لنک کے ذریعے درخواست پر سماعت کی۔

ویڈیو لنک پر نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے دلائل دیے، اس موقع پرنگران پنجاب کابینہ کے ہمراہ چیف سیکریٹری پنجاب بھی موجود تھے۔

نواز شریف کے وکلا کی درخواست متفقہ طور پر منظور کرکے سزا معطل کر دی گئی، یاد رہے کہ نواز شریف کو 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں