ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، نگران وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو تاکید ہے کہ وہ ہمارے ہاکی لیجنڈز کی پیروی کریں، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی پہچان ثقافت اور کھیلوں سے ہوتی ہے۔ ہمارے پاس اسکواش میں جہانگیر خان، جان شیر خان جیسے بڑے نام ہیں۔ کرکٹ میں بھی لیجنڈز ہیں اور انہی عظیم کھلاڑیوں نے پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کا بھی دنیا میں انتہائی نمایاں مقام تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ بتدریج کم ہوتا چلا گیا۔ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس کھیل میں ایک بار پھر جان پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آرمی ہیرٹیج فاؤنڈیشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس، امپائرز اور کھلاڑی اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ‘ہاکی کے فروغ کیلئے جو کچھ بھی کر سکا، کروں گا اور اس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ میری خواہش ہو گی کہ ہمارے ہاکی کے رول ماڈلز کا کھیلنے کا انداز، ویڈیوز اور ٹریننگ سیشنز کے ذریعے نئے کھلاڑیوں تک پہنچے۔

بھارت نے پاکستان کوشکست دے کر فائیو سائیڈ ہاکی ایشیاکپ کا ٹورنامنٹ جیت لیا

انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈز ہمارے ہیرو ہیں۔ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں اور دیگر معاملات میں بھی ہم آپ کا ساتھ دیں گے لیکن یہ جو جذبات کا قرض ہے یہ ہم آپ کو صحیح انداز میں لوٹانے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں