گھریلو صارفین کیلئے گیس172فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری

گیس

اسلام آباد: حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گیس کی قیمتوں پر نظرثانی کے حوالے سے جمع کرائی گئی سمری پر غور کیا گیا۔ جس کے بعد وزارت پیٹرولیم کی طرف سے پیش کردہ ٹیرف شیڈول کے مطابق سمری کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق گھریلوصارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد تک اضافہ کیا گیا جبکہ دیگر کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مبصرین کو انتخابات میں آنے کی دعوت دی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن

ای سی سی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے گیس ٹیرف کا اطلاق یکم اکتوبر کے بجائے اب یکم نومبر سے ہو گا۔ اس کے علاوہ اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) نے 2لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

ای سی سی اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ کھاد کی صنعت کے لیے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں