پاکستانی ٹیم سے جیت کا بہت مزہ آیا، حشمت اللہ شاہدی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو ون ڈے میں پہلی بار شکست دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تاریخی فتح کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نےکہا ہے کہ اس جیت کا بہت مزہ آیا، پچھلے 2سال سے ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

مسلسل ناکامیاں، بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے لیےیہ ٹورنامنٹ بہت اہم تھا، آج با لنگ اچھی رہی خصوصاً اسپن با لنگ بہترین تھی۔

دوسری جانب بابر اعظم نے افغانستان سےشکست کےبعدکہا ہے کہ افغانستان کو اچھا ہدف دیاتھا، بالنگ اور فیلڈنگ میں کچھ خامیاں تھیں،مڈل اوورز میں کوئی وکٹ نہ لےسکے۔

ورلڈ کپ میں تیسرا اپ سیٹ، افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

انہوں  کہا کہ ہم نےآج اچھی با لنگ نہیں کی، افغانستان نے اچھی بیٹنگ کی، ہم باونڈریز روک نہ سکے، بالرز نے اچھی لینتھ اور لائن میں بالنگ نہیں کی۔

قومی ٹیم کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بالنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں کوئی ایک خراب ہو تو میچ نہیں جیت سکتے۔


متعلقہ خبریں