اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کی سہولت کیلئے نئے اقدامات متعارف

State Bank

سٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کی سہولت کیلئے نئے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس میں برآمدی آمدنی رکھنے کی حد 35 سے بڑھاکر 50 فیصد کردی گئی ہے۔

معاشی صورتحال میں بہتری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ،سٹیٹ بینک

برآمد کنندگان کو آن لائن ادائیگیوں کے لیے ڈیبٹ کارڈز جاری کریں،فری لانسرز کم از کم دستاویزی شرائط سے ڈیجیٹل یا نارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔

بنیادی اکاؤنٹ کیساتھ ہی ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور پرکشش آفر ، کیا موٹرز نے کسٹمرز کیلئے زبردست اعلان کردیا

فری لانسرز ان اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا 5 ہزار ڈالر رکھنے کے مجاز ہیں۔

فری لانسرز بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں