نواز شریف کا بیانیہ “ماضی کے مزار” پر استوار ہے ، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف (barrister saif )

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے مسلم لیگ ن کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ ابھی تک “ماضی کے مزار” پر استوار ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر نے بتا دیا کہ وہ ماضی کی تلخیاں نہیں بھولے، ایک طرف نواز شریف نے کہا کہ “نام نہیں لوں گا” لیکن پھر بھی بہت سے نام لے لیے۔

صدر کے عہدے پر قبضے کی سازش ہو رہی ہے ، بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے انتقام نہ لینے کا کہہ کر بہت کچھ کہہ دیا، نواز شریف کی تقریر نے واضح کر دیا کہ ان کے اندر انتقام کی آگ اب تک سرد نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں