سعودی عرب چاہتا ہے عالمی قوانین پر عمل کیا جائے، محمد بن سلمان

Muhammad bin salman

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے عالمی قوانین پر عمل کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر اور کینیڈین وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں اور غزہ میں جنگ بندی کر کے مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں اور غزہ سے لوگوں کی زبردستی بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ کا محاصرہ ختم کر کے امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ

سعودی ولی عہد نے کہا کہ بچوں اور عورتوں کا تحفظ، زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنائی جائے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ عالمی قوانین پر عمل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں