پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے مردان ریجن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔
کاؤنٹر ٹیرارزم (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ مردان ریجن میں زیر حراست دہشتگرد کو اسلحہ کی نشاندہی کے لیے ضلع صوابی لے جایا گیا تھا جہاں آپریشن ٹیم کے پہنچتے ہی شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پاکستان کو سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے، سراج الحق
دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث گولی لگنے سے محفوظ رہا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست دہشتگرد سمیت 2 دہشتگرد مارے گئے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔