مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے، سعودی ولی عہد

فائل فوٹو


ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپان کے وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ خطے کے امن اور سلامتی کے لیے فوجی کارروائیوں کو روکنا ہو گا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں فوجی کارروائی روکنے اور کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کو بروکار لانے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس آئی ایس آئی ایس کا دوسرا نام، اسرائیل کیساتھ ہیں، امریکی صدر

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو گھناؤنا جرم سمجھتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے کیے جا رہے ہیں۔ غزہ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

سعودی ولی عہد کا یونانی وزیر اعظم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے امن اور سلامتی کی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے اسرائیل سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں کو روک کر امن کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 2 ریاستی منصوبے پر فوری عمل کا مطالبہ کرتا ہے اور فلسطین کو آزاد ریاست بنا کر حقوق فراہم کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں