نیویارک: امریکہ نے اسرائیل سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے سلامتی کونسل کی جس قرارداد کو ویٹو کیس اس میں غزہ کی پٹی تک انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل اور فلسطینی حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ میں انسانی بنیادوں پر تؤقف کیا جائے۔
برازیل کی طرف سے تیار کردہ قرارداد پر ووٹنگ گذشتہ 2 دنوں میں 2 بار تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ امریکہ ایجنٹ کے طور پر غزہ تک امدادی رسائی کی کوشش کرتا ہے۔
12 ارکان نے آج مسودے کے متن کے حق میں ووٹ دیا جب کہ روس اور برطانیہ نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کی اقوام متحدہ اور میڈیا پر سخت تنقید
قرارداد میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ میں شہریوں اور اقوام متحدہ کے عملے کے فلسطینی علاقے کے جنوب میں منتقل ہونے کا حکم واپس لے اور یہ “حماس کے دہشت گرد حملوں” کی مذمت کرتی ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے۔