مردان کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا


مردان: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا۔

لوڈشیڈنگ فری مردان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پیسکو کے چیف قاضی محمد طاہر نے کہا کہ آج کا دن مردان کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہے اور مردان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے مردان کو لوڈشیڈنگ فری بنانے کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) چیف نے کہا کہ لودشیڈنگ فری مردان کو ایک ماڈل سٹی کے طور پر پیش کر رہے ہیں اور اسی ماڈل کو اپناتے ہوئے پیسکو کے بقیہ ریجن کو بھی لوڈشیدنگ فری بنایا جائے گا۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ 7 ستمبر سے اب تک بجلی چوری کے خلاف آپریشن سے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں اور مستقبل میں اسی حکمت عملی کے تحت بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں