6 خلیجی ملکوں نے غزہ کے لیے 100 ملین ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان کردیا

saudia uae

6 خلیجی ممالک نے غزہ کے بمباری زدہ متاثرین کے لیے مشترکہ طور پر 100 ملین کی فوری امداد غزہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خلیجی ممالک کے مسقط میں بلائے گئے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ غزہ کی صورت حال کے پیش نظر فوری ریلیف آپریشن کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے سب ایک سو ملین ڈالر دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔

او آئی سی کی اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت

خیال رہے خلیج ممالک میں بحرین، کویت ، اومان، قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ان ملکوں کے وزرائے خارجہ نے الاھلی ہسپتال غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد اجلاس میں امدادی رقم کا اعلان کیا۔

منگل کی رات غزہ کے اس ہسپتال پر اسرائیل نے ٹارگیٹڈ حملہ کیا تھاجس کے بعد عرب دنیا میں بطور خاص اور باقی دنیا میں بالعموم سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

غزہ میں اب تک گیارہ دنوں میں مجموعی طور 3000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

سریے کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بھی گر گئیں

حالیہ دنوں میں خلیجی ممالک نے امدادی سامان سے بھرے جہاز مصر کے العریش ائیر پورٹ بھجوائے تھے تاکہ رفح کے راستے غزہ پہنچائے جا سکیں۔ لیکن اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر کے رفح کی راہداری کو امدادی کارروائیوں کے لیے غیر موثر بنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں