او آئی سی کی اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت

OIC

غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس،اعلامیہ جاری


غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیہ میں اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی ۔

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 100روپے سے زائد کی ریکارڈ کمی

او آئی سی نے اسرائیل کے حملے کو منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا اور مطالبہ کیا جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔

او آئی سی نے غزہ میں فوری امداد پہنچانےکیلئے تمام راستے کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری اسرائیل کو انسانیت کیخلاف گھناونے جنگی جرائم کیلئے جوابدہ ٹھرائے۔

ایم جی موٹرز کا ایسنس گاڑی کی قیمت میں 6 لاکھ روپے کمی کا اعلان

او آئی سی نے غزہ کی آبادی کو بےگھر کرنے کے مطالبہ کو واضح طور پر مستردکردیا۔

اقوام متحدہ فلسطینی عوام کیخلاف وحشیانہ جارحیت کےخاتمے کیلئے اقدامات کرے،او آئی سی نے عالمی برادری سے غزہ میں قتل عام روکنے کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق2ریاستی حل پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔


متعلقہ خبریں