اصل خفیہ سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ میں محفوظ ہے، بڑا انکشاف

forign

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)وزارت خارجہ کے سائفر بیوروجواد چٹھہ نےکہاکہ اصل خفیہ سائفر کی ماسٹرکاپی وزارت خارجہ میں محفوظ ہے۔

ڈائریکٹر سائفر ڈویژن وزارت خارجہ جواد چٹھہ کے ایف آئی اے کو دیے گئے بیان کے مطابق سفیر اسد مجید خان کی بھیجی سائفر کی ماسٹر کاپی سائفر بیورو اور کرپٹو سنٹر میں محفوظ کرلی گئی تھی۔

جواد چھٹہ کے مطابق سائفر ٹیلی گرام I-0678 سات مارچ کو ایس ایس پی سیکشن میں رکھی گئی تھی۔

جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرساآئفرآپریشن شمون قیصر کے ایف آئی اے کو دیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم کو بھیجی گئی سائفر کاپی ابھی تک واپس نہیں کی گئی۔

دونوں افسران نے ایف آئی اے سائفر انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے ریکارڈ کرایا تھا۔

سائفر کیس چلان میں وزارت خارجہ افسران کےانکشاف کیمطابق انتہائی خفیہ دستاویز ہونے کی وجہ سے سائفر کی ماسٹر کاپی کسی سے ساتھ شئیر نہیں کی جاسکتی۔

چلان میں انکشاف کے مطابق کابینہ ڈویژن اور سیکورٹی ڈویژن نے سائفر پر کابینہ میٹنگ کے منٹس خفیہ مارک ہونے پر شیرکرنے سے بھی معزرت کرلی۔


متعلقہ خبریں