ورلڈ کپ:دوسرا بڑا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو ہرا دیا


عالمی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے دی۔

دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو بارش سے متاثرہ میچ میں 43 اوورز میں 246 رنز کا ہدف دیا، پروٹیز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 207رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر 48 جب کہ کلاسین 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ نیدرلینڈز کے بیک، مکرین، ڈی مروے اور ڈے لیڈے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ڈچ ٹیم کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 78 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور آرین دت 23 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وین ڈرمیروی 29 اور تیجا نیدا منرو 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے لونگی نگیٹی، مارکو جانسن اور کگیسو ربادا نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

 


متعلقہ خبریں