چین کی 6G نیٹ ورک کی تیاری میں اہم پیشرفت


بیجنگ: چین نے جدید سیلولر ٹیکنالوجی 6G کو متعارف کرانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ابھی تک 5 جی ٹیکنالوجی متعارف نہیں ہوئی لیکن چین اب 6G کو متعارف کرانے کے قریب ہے۔

چین کے سائنسدان گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ایسی سوئچنگ کمیونیکیشن ڈیوائس تیار کرنے پر کام کر رہے تھے جو ڈیٹا ٹرانسمیشن کی اسپیڈ بڑھا سکے اور اس کمیونیکیشن ڈیوائس کو اگست 2023 میں وائے 7 راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار میں سیٹلائیٹ میں نصب کر کے بھیجا گیا تھا اور اس ڈیوائس نے ایک جگہ سے دوسری جگہ لائٹ سگنلز کو برقی سگنلز میں تبدیل کیے بغیر بھیجنے میں کامیابی حاصل کی۔

سائنسدانوں کے مطابق اس ڈیوائس کے ڈیٹا کو جب زمین پر ڈاؤن لوڈ کیا گیا تو تمام تر تفصیلات برقرار رہیں اور ڈیٹا کو نقصان نہیں پہنچا۔

سیٹلائیٹ ریموٹ سنسنگ کی تیاری سے ڈیٹا کی تیز رفتاری سے منتقلی اور 6 جی موبائل کمیونیکیشن کا عمل ممکن ہو گا۔ سائنسدانوں کے مطابق 6 جی جیسے کمیونیکیشن نیٹ ورکس میں سیٹلائیٹس کا کردار بہت اہم ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ دنیا میں 6 جی ٹیکنالوجی کی آمد 2030 سے قبل ممکن نہیں ہوسکے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں