پٹرول، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تیاریاں

petrol

پٹرولیم مصنوعات نگران حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا


ایک ماہ میں تیسری بار پیٹرول، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کے فی لٹر پر مارجن میں 88پیسے تک مزید اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیشگوئی پوری

آئل کمپنیوں کے مارجن میں فی لٹر 47پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرول ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لٹر 41پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن 16ستمبر اور یکم اکتوبر کو فی لٹر ایک روپے 76پیسے تک بڑھایا جا چکا ہے۔

چاول کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

اس وقت فی لٹر پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6روپے 94پیسے ہے جبکہ فی لٹر پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 7روپے 82پیسے وصول کیا جارہاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لٹر ڈیزل پر او ایم سی مارجن 7روپے 8پیسے لاگو ہے،فی لٹر ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7روپے 82پیسے وصول کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں