اسرائیل پر پر اسرار حملہ ، حماس نے مدد کرنیوالوں کو بھی لاعلم رکھا

palestine

اسرائیل اور حماس میں کشیدگی 40اسرائیلی ہلاک، 198 فلسطینی شہید


اسرائیل پر حماس کے پُراسرار حملے نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے، یہ اتنا محتاط لیکن منظم حملہ تھا کہ دنیا کی نمبر ون آرمی ہونے کے دعویدار اسرائیلی فوجیوں کو اس وقت پتا چلا جب حماس کے جانباز ان کے سروں پر آن کھڑے ہوئے تھے۔

حماس کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ اسرائیل پر تاریخی حملے کی تیاری کا منصوبہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر الضیف نے غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے ساتھ مل کر تیار کیا تھا جسے اتنا خفیہ رکھا گیا تھا کہ حماس کے بھی صرف چند رہنماؤں کو اس کا معلوم تھا۔

حماس رہنما کے گھر پر حملہ ، والد، بھائی، بھتیجا، پوتی شہید، غزہ کی سرحد پر 3 لاکھ اسرائیلی فوجی جمع

ایک مقامی ذریعے کے مطابق اس کارروائی کو اتنا خفیہ رکھا گیا تھا کہ اسرائیل کے سخت ترین حریف اور حماس کی مالی و فوجی مدد کرنے والے ایران کو بھی صرف یہ بتایا گیا تھا کہ حماس کسی بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن وہ کیا ہے اور کب کیا جائے گا، اس سے ایران بھی بے خبر تھا۔

حماس کے ٹی وی چینل نے جب اعلان کیا کہ ہفتے کے روز القسام کے کمانڈر الضیف اہم تقریر کرنے والے ہیں تو فلسطینیوں کو معلوم ہو گیا تھا کہ کچھ بہت خاص اور اہم ہونے والا ہے کیونکہ الضیف نہ تو منظر عام پر آتے ہیں اور نہ اس طرح خطاب کرتے ہیں۔

القسام کے کمانڈر الضیف نے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ آج اسرائیل کے الاقصیٰ پر حملے کا غصے کے اظہار کا دن ہے۔ ہمارے مجاہدو!  آج آپ کا دن ہے کہ آپ اس مجرم (اسرائیل) کو اُس کا وقت ختم ہونے کا احساس دلائیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں