افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ

earthquake

کابل: شمال مغربی افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی افغانستان میں علی الصبح کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا فلسطینیوں کیلئے 2 کروڑ ڈالر کی امداد بھجوانے کا اعلان

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہیرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

دوسری جانب افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں