متحدہ عرب امارات کا فلسطینیوں کیلئے 2 کروڑ ڈالر کی امداد بھجوانے کا اعلان


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے فلسطینیوں کے لیے 2 کروڑ ڈالر کی امداد بھجوانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے صدر محمد بن زاید نے فلسطینیوں کے لیے 2 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

فلسطینیوں کے لیے یو اے ای کی امداد اقوام متحدہ امدادی ایجنسیوں کے ذریعے بھجوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے یوم طوفان اقصیٰ منانے کی اپیل کر دی

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں معصوم بچوں اور خواتین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی بمباری سے اب تک 900 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں۔


متعلقہ خبریں