ورلڈ کپ 2023، شاہینوں نے ریکارڈز کی بھرمار کر دی

pak Team

آسٹریلیا کی جیت نے پاکستان کا بھی فائدہ کردیا


ورلڈ کپ 2023 کے آٹھویں میچ میں پاکستانی شاہینوں نے ریکارڈز کی بھرمار کر دی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ورلڈ کپ 2023 کا آٹھواں میچ پاکستان کی تاریخی فتح کے علاوہ دیگر کئی ریکارڈ کا میچ بھی بن گیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان سری لنکا سے کوئی میچ ہارے بغیر لگاتار 8 میچ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا جبکہ بھارت پاکستان کو لگاتار 7 مرتبہ ہرانے والا دوسرا ملک ہے، تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز 6 بار لگاتار زمبابوے کو ہرا چکا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک روزہ میچ کا سب سے زیادہ سنچریاں بننے کا ریکارڈ بھی برابر ہو گیا۔ اس سے قبل 1998 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 4 سنچریاں بنائی گئی تھیں اور پھر 2013 میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں 4 سنچریاں بنی تھیں اور آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں 4 سینچریاں بنائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران اچھل کود ،محمد رضوان نے سچ سچ بتا دیا

پاکستانی بیٹر محمد رضوان کی جانب سے بنائے گئے 131 رنز پاکستان کے کسی بھی وکٹ کیپر کے ایک روزہ میچ میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس سے قبل کامران اکمل نے 2005 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 124 اور کامران اکمل ہی نے آسٹریلیا کے خلاف 2009 میں 116 اور محمد رضوان نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف 115 رنز بنائے تھے۔


متعلقہ خبریں