قومی ٹیم کے اوپنر عبد اللہ شفیق پہلے ورلڈ کپ میچ میں ہی سنچری سکور کرنے والے واحد پاکستانی بیٹر بن گئے۔
ڈیبیو ورلڈ کپ میچ میں سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
23 سالہ عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 رنز بنائے جس میں دس چوکے، اور تین چھکے شامل ہیں۔
اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے 1983ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف ہی 82 رنز سکور کیے تھے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔