عثمان ڈار اور صداقت عباسی کےبیانات ہمارےلیےلمحہ فکریہ ہیں، علی محمد خان


پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی محمد خان نےکہاہےکہ عثمان ڈاراورصداقت عباسی کےبیانات ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام”پاورپولیٹکس ود عادل عباسی”میں گفتگو کرتےہوئے علی محمد خان نے کہاہےکہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے بیانات کی آزادی پر سوالیہ نشان ہے کہ انہوں نے کتنی آزادی سے یہ بیانات دیے۔

9 مئی کا واقعہ چیئرمین تحریک انصاف کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا، صداقت عباسی: پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےایسے کسی قسم کے واقعات کا کبھی نہیں کہا،جنہوں نے یہ کیابہت غلط کیا ہے،  جو بھی لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں انہیں آئین وقانون کے تحت سزا ملنی چاہیے۔ ریاست جہاں سزا دیتی ہے وہاں موقع بھی دیتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے 9مئی کے حوالے سے کسی میٹنگ کا علم نہیں، ایک واقعہ ہوا جس کا سب کو افسوس ہے۔

9 مئی حملوں کا منصوبہ زمان پارک میں بنا ، مقصد آرمی چیف کو ہٹانا تھا ، عثمان ڈار ، پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

رہنما پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نا ہوں تو کیا ہوگا اس حوالے سے نہیں سوچا، وکلا کہتےہیں سہولیات نہیں مل رہیں، ملاقات میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب پر اگر غلط کیسز بنے تو اس کی بھی سپورٹ نہیں کرتا۔

 


متعلقہ خبریں