9 مئی حملوں کا منصوبہ زمان پارک میں بنا ، مقصد آرمی چیف کو ہٹانا تھا ، عثمان ڈار ، پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما وسابق وزیر مملکت عثمان ڈار نے تحریک انصاف اورسیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کا منصوبہ زمان پارک میں بنا ،مقصد فوج پر دبائو ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا ۔ 

نجی ٹی وی پروگرام میں عثمان ڈار نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے مجھے مایوس کیا ہے اس لیےپی ٹی آئی کیساتھ  سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔

سائفر کیس میں جیل ٹرائل ، چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی

عثمان ڈار نے دعوی کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی تھی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریگا، لطیف کھوسہ کا اہم بیان سامنے آگیا

انکا کہنا تھا کہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانےکی ہدایت خود چیئرمین تحریک انصاف نےدی۔ 9مئی حملوں  کامقصد فوج پر دبائو ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔

سابق وزیر مملکت کا مزیدکہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی اور انہیں ڈھال کے طور  پر استعمال کیا۔

 

 


متعلقہ خبریں