نیوزی لینڈ ورلڈ کپ تاریخ میں ابتدائی تین اوورز میڈن کھیلنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی


نیوزی لینڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی تین اوورز میڈن کھیلنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

پیر کو حیدرآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں نیدرلینڈز کے باؤلرز نے کیوی اوپنرز کو ابتدائی تین اوورز میں بھرپور دباؤ میں رکھا اور کوئی رن بنانے کا موقع نہ دیا تاہم چوتھے اوور کی پہلی بال پر ول ینگ نے چوکا لگا کر رنز کا کھاتہ کھولا۔

حیدرآباد دکن، نیوزی لینڈ کی پری میچ پریس کانفرنس کے دوران بجلی غائب

یہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے جب کسی ٹیم نے پہلے تین اوورز میڈن کھیلے ہیں۔

نیوزی لینڈ سے قبل 2003ء کے ورلڈ کپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے جنوی افریقہ کے خلاف ابتدائی تین اوورز میڈن کھیلے تھے۔


متعلقہ خبریں