حیدرآباد دکن، نیوزی لینڈ کی پری میچ پریس کانفرنس کے دوران بجلی غائب

حیدرآباد دکن، نیوزی لینڈ کی پری میچ پریس کانفرنس کے دوران بجلی غائب

بھارت کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی پری میچ پریس کانفرنس کے دوران بجلی غائب ہوگئی، ٹارچ کی روشنی میں بات مکمل کی گئی۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پریس کانفرنس کی تصویر شیئر کی۔ پریس کانفرنس میں کیوی بلے باز گلین فلپس کو اندھیرے میں سوالات کے جوابات دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغانستان، راشد خان کا ورلڈکپ میچز کی پوری فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان

‘کرک انفو’ کے مطابق گزشتہ رات نیوزی لینڈ کی نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس جاری تھی جب اچانک بجلی غائب ہوگئی۔ گلین فلپس نے ٹارچ کی روشنی میں بقیہ سوالوں کے جوابات دیے۔

اس سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چنائی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے اختتام پر بھی لائٹس اچانک بند ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا اور شائقین کی جانب سے اس عمل کو بھارت کی جیت کی خوشی میں ‘لائٹ ایفیکٹ’ کا نام دیا جارہا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے پہلے بھارت آسٹریلیا سیریز کے پہلے میچ میں بھی موہالی کے اسٹیڈیم کے پریس باکس میں اچانک بجلی بند ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں