عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

crude oil

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کے باعث آج پیرکوخام تیل کی قیمتوں میں5 فیصد کااضافہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ ہونا شروع ہوچکا ہے۔

ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 86 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔

سندھ، گیس کے نئےذخائردریافت کرلیےگئے

برینٹ خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گر گئیں تھیں جس کے بعد برینٹ خام تیل 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گیا تھا۔

اس سے قبل 18 ستمبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل پر تھی۔

 


متعلقہ خبریں