سندھ، گیس کے نئےذخائردریافت کرلیےگئے

oil gas lpg

ماڑی پیٹرولیم نے سندھ گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، ماڑی پیٹرولیم نے سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ان ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔

سندھ میں غازیج ون کنویں سے ون 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی، ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے تیل وگیس کی تلاش کیلئے1016میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا۔

3ستمبر سے اب تک سونا فی تولہ 50 ہزار روپے سستاہو گیا

یاد رہے رواں سال جون میں خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی بڑی فیلڈ کو قبل از وقت آپریشنل کردیا گیا تھااور ضلع لکی مروت میں ولی فیلڈ سے یومیہ 1 ہزار بیرل تیل اور 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار شروع کر دی تھی۔

او جی ڈی سی کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی فیلڈ کو 24 گھنٹے میں قومی پیداوار سے جوڑ دیا جائے گا، ولی فیلڈ کے دو مزید کنووں سے سے پیداوار جلد شروع ہونے والی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں