زینب عباس ذاتی وجوہات پر ورلڈکپ چھوڑ کر گئیں، آئی سی سی

zainab abbas

آئی سی سی کی زینب عباس کے معاملے پر وضاحت آگئی


آئی سی سی کی زینب عباس کے معاملے پر وضاحت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ زینب عباس ذاتی وجوہات کی بناء پر ورلڈکپ چھوڑ کر گئیں۔

زینب عباس ہفتے کو ہی بھارت سے روانہ ہوگئی تھیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ ،تمام 10ٹیموں نے اپنا ایک ایک میچ کھیل لیا

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زینب عباس پر بھارت میں  دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے  حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا۔ زینب عباس نے براڈ کاسٹرز اور خاندان کے مشورے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

ورلڈکپ ، پاک بھارت میچ کیلئے 14ہزار ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرکٹ پاکستان’ کے مطابق بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس کے خلاف کیس کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔

زینب عباس کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر 4 اکتوبر کو دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے زینب عباس پر 9 سال قبل ‘ہندو مخالف’ ٹویٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔


متعلقہ خبریں