انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر سستا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پہلےکاروباری روز کے اختتام پرڈالرمزیدسستاہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمارکےمطابق آج کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد ڈالر  282 روپے 69 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

3ستمبر سے اب تک سونا فی تولہ 50 ہزار روپے سستاہو گیا

آج صبح کاروبارکےآغازپرامریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے14 پیسے کی کمی ہونے کے بعد ڈالر 281 روپے 55 پیسےکی سطح پرٹریڈکررہاتھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاوربار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 50 پیسے کاہوگیاہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروبار روز کےاختتام پرڈالرانٹر بینک میں 93 پیسے کم ہونے کے بعد 282 روپے 69 پیسے کی سطح پربند ہواتھا۔

 


متعلقہ خبریں