3ستمبر سے اب تک سونا فی تولہ 50 ہزار روپے سستاہو گیا

GOLD PRICE

حکومتی اقدامات کے بعد سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے،  فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے تک آچکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کریک ڈائوں کے بعد صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی بلند ترین سطح 2 لاکھ بیالیس ہزار سے کم ہو کر فی تولہ قیمت 1 لاکھ 90 ہزار400 روپے تک آچکی ہے۔

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپے میں ہزاروں ڈالر برآمد

یکم اکتوبر سےاب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 25 ہزار روپے کی کمی ہوچکی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 22 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

جبکہ 3ستمبر سے اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 50 ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر282 روپے69 پیسے کا ہو گیا

گزشتہ روز سونا 2ہزار400روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 سے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 3 ستمبر 2023 کو ملک میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 242,600 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں