قیدیوں سے ملنے جیل نہیں جانا پڑیگا، گھر والوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی جائیگی

قیدیوں سے ملنے جیل نہیں جانا پڑیگا، گھر والوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی جائیگی

محکمہ جیل خانہ جات سندھ نے جیل میں قیدیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی جیل خان جات سندھ حسن سہتو کے مطابق اب ملاقاتیوں کو قطار میں کھڑا رہ کر باری کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ قیدیوں کو گھر والوں سے بات چیت کیلئے ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

حسن سہتو کا کہنا ہے کہ کمپنی سے ایپلی کیشن پاکستانی ورژن بنا کر دینے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں قیدی سے ملاقات کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ لینا ہوگا۔ اہلخانہ ایپلی کیشن انسٹال کرکے قیدی کا نام اور ڈیٹا درج کریں گے۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ

آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے بتایا کہ آن لائن ملاقات کا ٹائم اور دن کنفرم کردیا جائے گا۔ جیل عملے کی تربیت کا جلد آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ آزمائشی طور پر سینٹرل جیل کراچی میں استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹرل جیل کراچی میں ویک اینڈ پر عموماً 3 سے 5 ہزار ملاقاتی آجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں