ہم حالت جنگ میں ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم


یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور یہ جنگ طویل اور مشکل ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حالت جنگ میں ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پورے اسرائیل میں سول ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے حماس سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی غزہ کو خالی کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، امریکی صدر

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کو یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی قابض فوجیوں کی دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام آبادکاروں کی دہشت گردی اور قابض افواج کے خلاف اپنا دفاع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی میزائل حملے کی لائیو کوریج، خاتون رپورٹر کی چیخ نکل گئی

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں