تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، متعدد رہنما ساتھ چھوڑ گئے

پی ٹی آئی

حافظ آباد اور آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، متعددرہنماؤں نے پارٹی چھوڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں حافظ آباد سے بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے،پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز اور ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

سابق ایم پی اے انصار بھٹی ، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ملک سرفراز کھوکھر نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

اس کے علاوہ تحریک انصاف کےسابق ٹکٹ ہولڈرعون انتصار بھٹی نے بھی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پیپلزپار ٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران اُس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب پی ٹی آئی کے رہنما کھڑے ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی  میں شمولیت کا اعلان  کیا۔

رہنما پی ٹی آئی صداقت علی عباسی گھر پہنچ گئے

اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کا ویلیکم کیا اور کہا اس سے آزاد کشمیر میں پی پی مضبوط ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں