پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی گھر پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صداقت علی عباسی ایک ماہ سے زائد دنوں کے بعد گھر پہنچتے ہیں، جنہیں دیکھ کر ان والدہ اور گھر والے آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔
Good News @Sadaqat_Ali is back home pic.twitter.com/akAmHbFfap
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 6, 2023
انسداد دہشت گردی عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے صداقت علی عباسی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔