بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں کھیلا جائے گا


آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس مکمل فٹ نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو بھارت سے میچ کیلئے پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں مشکل کا سامنا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، نیدرلینڈ کو 81 رنز سے ہرا دیا

میڈیا ذرائع کے مطابق مارکوس اسٹوئنس کی اتوار کو بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔انہیں ورلڈ کپ سے قبل بھارت سے ون ڈے سیریز میں ہیم اسٹرنگ میں تکلیف ہوئی تھی اس حوالے سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو مارکوس اسٹوئنس کی فٹنس پر مثبت رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق اسٹوئنس کو پہلے میچ سے باہر نہیں کیا، 2 روز فٹنس سے متعلق اہم ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شبمن گل ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ان کی شرکت بھی مشکل لگتی ہے۔


متعلقہ خبریں