کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کردیا

kia motors

کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کردیا


کِیا گاڑیوں کے اسمبلر لکی موٹر کارپوریشن نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 5 لاکھ روپے تک کی کمی کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیکانٹو اے ٹی، اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب بالترتیب 38 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ 40 ہزار روپے، 87 لاکھ 70 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی

یہ قیمتوں میں ایک لاکھ روپے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمتیں ایک کروڑ 3 لاکھ، ایک کروڑ 12 لاکھ اور ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے ہوں گی۔

ہر گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں