دوبارہ جوہری تجربات شروع کر سکتے ہیں، روسی صدر

ولادی میر پیوٹن

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ 3 دہائیوں بعد دوبارہ سے جوہری تجربات شروع کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ روس نے جوہری صلاحیت کے حامل کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اب 3 دہائیوں بعد دوبارہ جوہری تجربات شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیت سے لیس کروز میزائل بوریوستنک کا کوئی مقابل نہیں ہے اور روس کو اپنا جوہری نظریہ تبدیل کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر فائرنگ کر دی

روسی صدر نے کہا کہ کوئی بھی عقلمند شخص روس کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔


متعلقہ خبریں