عثمان ڈار کے سنگین الزامات، تحریک انصاف کا ردعمل آگیا

پی ٹی آئی pti

پاکستان تحریک انصاف نے عثمان ڈار کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ 

پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا  گیا ہے کہ عثمان ڈار 10 ستمبر کو کراچی سے گمشدہ ہوئے، عثمان ڈار کی گمشدگی پر اہلِخانہ کے متعدد بیانات، پیغامات ریکارڈ پر ہیں۔

عثمان ڈار نے تحریک انصاف چھوڑ دی ، چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

جاری اعلامیہ کے مطابق24روز کی گمشدگی کے بعد انٹرویو کی عوام اور قانون کی نگاہ میں کوئی اہمیت نہیں، عثمان ڈار سے ہمدردی اور پارٹی کیلئے ان کی وابستگی کااحساس ہے۔

تحریک انصاف کو میسر عوامی تائید کی گواہی خود عثمان ڈار نے دی، عوام کو ووٹ کا حق دینے کیلئے 90 روز میں انتخاب کروائے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریگا، لطیف کھوسہ کا اہم بیان سامنے آگیا

علاوہ ازیں  ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں  گےمنصور علی خان کیساتھ” میں چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے عثمان ڈار کے الزامات پر کہا کہ ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا،اس سے پہلے بھی تحریک انصاف چھوڑ جانے والے رہنمائوں نے ایسے ہی بیانات دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ تھوڑا سا تھیم تبدیل ہوا ہے پہلے یہ ہوتا تھا کہ جو پارٹی چھوڑتے تھے وہ پریس کانفرنس کرتے تھے لیکن اس دفعہ رنگ بدل کر پورا شو کروایا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی اعظم خان سمیت ایک لمبی لسٹ ہے جہنوں نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے پریس کانفرنس کی اور سب کابیانیہ یہی تھا۔

سائفر کیس میں جیل ٹرائل ، چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی

نعیم حیدر پنجھوتہ کا کہنا تھا کہ اگر یہ بیان 9 مئی کے واقعات کے فورا بعد آتاتواس کی اہمیت ہوتی لیکن عثمان ڈارنے آج اتنے لمبے عرصے بعد بیان دیا اس کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔

اگر کل کو فرخ حبیب اور صداقت عباسی برآمد ہوتے ہیں وہ اس طرح کا بیان  دیتے ہیں تو اس کی کوئی ویلیو نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں