بھارتی ریاست سکم میں بارشیں اور سیلاب، 23 فوجی لاپتہ، الرٹ جاری

بھارتی ریاست سکم میں بارشیں اور سیلاب، 23 فوجی لاپتہ، الرٹ جاری

بھارتی ریاست سکم میں ہونے والی بارشیں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 23 فوجی لاپتہ ہوگئے، سیلاب سے فوجی تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست سِکم میں سیلاب کے باعث بھارتی دریاؤں میں پانی کی سطح 20 فِٹ تک بلند ہوگئی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

نیپال اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 23 فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے جبکہ سیلاب سے چین اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں فوجی تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی سرحد سے متصل شمال مشرقی ریاست سِکم کی لوناک جھیل میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دریائے ٹیسٹا میں سیلاب آیا۔ لاپتہ فوجی اہلکاروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشنز جاری ہے۔


متعلقہ خبریں