تقریب نہ کوئی جشن، ورلڈکپ کا پھیکے انداز میں آغاز

تقریب نہ کوئی جشن، ورلڈکپ کا پھیکے انداز میں آغاز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز پھیکے انداز میں ہوا، شائقین افتتاحی تقریب کا انتظار کرتے رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ سے قبل تقریب شیڈول کی گئی تھی۔ تاہم آئی سی سی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 2 دن پہلے تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی تھی۔

آئی سی سی کے 3 نئے قوانین جو ورلڈکپ 2023 کو انتہائی دلچسپ بنادیں گے

کرکٹ شائقین احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 4 اکتوبر کو شام 6:30 بجے افتتاحی تقریب دیکھنے کا شدت سے انتظار کرتے ہی رہ گئے۔ ون ڈے ورلڈکپ کی اس تقریب میں تمام 10 ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کرنی تھی۔

پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز سے ہار کر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے، ناصر حسین کی پیشگوئی

بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے منسوخ کی گئی۔ تقریب میں معروف بھارتی فنکار شریا گھوشال، اریجیت سنگھ اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے پرفارم کرنا تھا۔ بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے بھی تقریب میں جوہر دکھانے تھے۔


متعلقہ خبریں