پاکستانی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا

rupees

پاکستانی کرنسی نے ڈالر کے مقابلہ میں ستمبر میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

درہم، ریال ، پاؤنڈ اور یورو کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

بلوم برگ اور سٹیٹ بینک کی جانب کردہ فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ستمبر میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 5.4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی جو دنیا بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔

31 اگست کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 305.54 روپے ریکارڈکی گئی جو 26 ستمبر کو 289.80 روپے ہو گئی ۔

ورلڈ کپ سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری

اس فہرست میں کولمبیا کی کرنسی دوسرے اور موریشیس کی کرنسی تیسرے نمبرپر رہی۔

کولمبیا کی کرنسی کی قدر میں ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں 0.8 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈکی گئی ، اسی طرح موریشیس کی کرنسی کی قدر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 0.5 فیصد کی شرح سے نمو دیکھنے میں آئی۔


متعلقہ خبریں