سندھ میں جانوروں کے ٹیکس کے ٹھیکوں میں بےضابطگیوں کا انکشاف


کراچی: سندھ میں جانوروں کے ٹیکس کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

نگران وزیر بلدیات سندھ مبین جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈاپ ملیر میں جانوروں کے ٹیکس کا ٹھیکہ 5 ارب 8 کروڑ سے اوپر کا ہوا اور پہلے سالہا سال سے یہ ٹھیکہ ملی بھگت سے صرف 16 سے 21 کروڑ کا ہی ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے اس ٹھیکے کے نام پر سندھ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جاتا رہا اور ہم نے عدلیہ کے ذریعے ٹھیکے کی تاریخ میں ایک ماہ کا اضافہ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمگلنگ میں ملوث افسران کیخلاف بھی تحقیقات ہو رہی ہیں، وزیر داخلہ

مبین جمالی نے کہا کہ سندھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے اور اوپن بڈ کو رکوانے، ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےعہد کیا ایسا نظام وضع کر جائیں گے کہ آنے والی حکومت اس پر عمل پیرا ہو۔


متعلقہ خبریں