پاک بھارت میچ، ہوٹل کے کرائے اور فضائی ٹکٹس مزید مہنگے ہو گئے


آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے، ہائی وولٹیج میچ لوگوں کیلئے منافع کمانے کا سبب بن گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جبکہ ائیر ٹکٹس بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ 80 ہزار روپے تک مانگا جا رہا ہے، ائیر لائنز سے ٹریول آپریٹرز نے پروازوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

اْمید ہے بھارت میں فینز پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمروں کے کرائے اور فضائی ٹکٹس کی مانگ میں 13 اور 16 اکتوبر کے درمیان اضافہ ہوا ہے۔

ہوٹل میں کمرے حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے، جہاز کے کرایوں میں بھی 104 سے 415 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، بھارت کے کسی کونے سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار میں دستیاب ہوتا ہے لیکن اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے، بھارتی میڈیا نے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں