صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،جسٹس(ر)مقبول باقر

MAQBOOL BAQIR

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سکرنڈ واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  نگران وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، سکرنڈ میں ہونے والا واقعہ دکھ بھرا ہے۔

مستونگ دھماکا اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے، دفاعی ماہرین

انہوں نے کہا کہ سکرنڈ واقعہ پر 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیشن 4دن میں رپورٹ پیش کرے گا۔

امید کرتا ہوں سکرنڈ دھرنا ختم کردیا جائے گا، ہماری سیکیورٹی ایجنسیز اور قوم بہت قربانیاں دے رہی ہیں، آج کے دن امن و امان اور قوم کی سلامتی کیلئے دعا کریں۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا سکرنڈ واقعہ کا نوٹس لے لیا  ہے۔

ہنگو، تھانہ دوآبہ کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرداخلہ  سےملاقات میں سکرنڈ واقعہ کی تفصیلات لیں ہیں، کمیٹی میں کمشنر ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں