سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کے تحفظ کیلئے قرض کی مدت اور سالانہ شرح سود کی حدود کا تعین کر دیا ہے ۔
خفیہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ 270 روپےتک گر گیا
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹیل ایپس سے لئے جانے والے قرضوں پر سالانہ شرح سودسٹیٹ بینک کی جانب سے طے کردہ پالیسی ریٹ 10 سے نہیں بڑھائی جاسکے گی ۔
نان بینکنگ فنانس کمپنیاں زیادہ سے زیادہ 30 دن کیلئے چھوٹے قرضے فراہم کر سکیں گی۔
کپل دیو کے اغوا کی گتھی بالآخر سلجھ گئی
واپسی کی زیادہ سے زیادہ مدت 90 دن ہوگی تاہم اگر کوئی کمپنی مدت میں توسیع کرے گی تو شرح وہی لاگو ہوگی جو پہلے 30 دن کیلئے مقررتھی۔ سرکلر میں قرضوں کے چارجز کی حد کا تعین بھی کیا گیا ہے۔