محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

بارش (rain)

کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


ملک  کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔ 

محکمہ موسمیا ت کے مطابق کل بروز منگل شام اور رات کے دوران جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

عراق میں تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت  سبی 41، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد اور پسنی میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں