سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی ذخیر اندوزی کیخلاف آپریشن نے اپنااثر دکھاناشروع کردیا، سونے کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر90 پیسےمزیدسستا ہوگیا
24 قیراط سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے پر مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔
جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 4 سو 17 روپے ہوگئی ہے۔
گھی اور کوکنگ آئل فی کلو 34 روپے تک سستا
دوسری جانب آج سوموار کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 90 پیسے کم ہو کر 290روپے86پیسے کی سطح پربند ہوا۔