ڈریپ نے صوبائی ڈرگ حکام کے ہمراہ لاہور میں میڈیسن ڈسٹری بیوٹر پر چھاپہ مار کر بینائی متاثر کرنے والے ایواسٹین انجکشن کی 110 وائلز برآمد کر لیں۔
ذرائع کے مطابق روش فارما کے ڈسٹری بیوٹرز اے جی اینڈ کمپنی سے برآمد شدہ انجکشن کے سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہور ارسال کر دیے گئے۔
جاپان میں مسافر کے قبضے سے سوائن فلو کے انجکشنز برآمد
ڈریپ نے ڈسٹری بیوٹر کو ایوسٹین انجکشن کی فروخت سے روک دیا۔ ڈی ٹی ایل لاہور ایوسٹین انجکشن کی کوالٹی، سیفٹی چیک کرے گی ۔ جینئس ایڈوانسڈ فارما اسی بیچ کے انجکشن غیر قانونی فروخت کر رہی تھی۔
لاہور میں ڈسٹری بیوٹر کے دفتر پر چھاپہ ، بینائی متاثر کرنیوالے انجکشن برآمد