جاپان میں مسافر کے قبضے سے سوائن فلو کے انجکشنز برآمد


ٹوکیو: جاپان کے محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے مسافر کے قبضے میں سوائن فلو سے متاثرہ انجکشنز کا پیک برآمد ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ ایشیا میں افریقی سوائن فلو کے پھیلاؤ کے خطرے کے مدنظر اس واقعہ پر اظہار تشویش کیا جارہا ہے۔

چین کے گیارہ صوبوں میں اگست سے اب تک 40 سے زائد کیسزسامنے آئے ہیں۔ جن کے سامنے آنے پر تقریبا دو سو ہزار جانور ہلاک کردیئے گئے تھے۔

محکمہ زراعت کا کہنا تھا کہ متاثرہ انجکشنز کا ڈبہ  یکم اکتوبر کو چین سے شمالی جاپان میں آنے والے مسافر سے ایئرپورٹ پر برآمد کیا گیا۔

جاپان میں چین سے سور کے گوشت کی بنی اشیا لانا ممنوع ہے۔ جاپان کے محکمہ زراعت کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ واضع نہیں ہوسکا کہ یہ انجکشنز کہاں تیار کیے گئے۔ اس سے قبل شمالی کوریا میں چین سے آنے والی اشیا میں سوائن فلو کے دو کیسز سامنے آئے تھے۔

چین میں سوائن فلو کی پہلی وبا کے بعد جاپان نے چین سے آنے والی اشیا پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں